خضدار، حکومت تحفظ دینے میں ناکام، اسما جتک کے والد مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

خضدار (ویب ڈیسک) خضدار شہزاد سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسما جتک کے والد ماسٹر عنایت اللہ جتک جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ شہزاد ٹاﺅن شوخڑو میں پیش آیا، ذرائع کے مطابق مقتول اسما جتک کے والد ہیں، اسما جتک بارہا حکومت سے فریاد کرتی رہی ہیں کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، مگر اس کی اپیلوں پر موثر کارروائی نہ ہوسکی۔ یاد رہے کہ اسما جتک کو کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، پھر زبردستی نکاح کیے جانے کی خبریں سامنے آئیں۔ بعد ازاں رہائی کے بعد آج تین گھنٹے پہلے انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت سے تحفظ کی اپیل کی تھی۔