کھیلڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

کھیلڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیویب ڈیسک Time10 ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیاذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے__فوٹو: ای ایس پی اینڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پہلی اننگز میں پاکستان کو 27 رنز خسارے کا سامنا ہے، بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ آج قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا، بعدازاں اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اذان اویس پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے، جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گرگئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی اسکور کی۔ٹیم کے مجموعی 230 اسکور پر عبداللہ فضل 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔اس موقع پر سلمان آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وہ دونوں بھی بالترتیب 58 اور 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیےبنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 5 ، تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔