کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں اپنا تفصیلی حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین کے دلائل کے بعد عدالت نے ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایڈووکیٹ آغا حسن بلوچ موجود تھے۔
سردار اختر مینگل کیخلاف دہشتگردی مقدمے میں عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کردیا
