خضدار سے قبائلی رہنما کو بھائی سمیت اغوا کرلیا گیا، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع

خضدار سے قبائلی رہنما کو بھائی سمیت اغوا کرلیا گیا، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) خضدار سے قبائلی رہنما سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کی تحصیل آڑنجی سے قبائلی رہنما میر اخلاق خدارانی اور ان کے بھائی جاوید کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا جبکہ ان کا تیسرا بھائی اغوا کاروں سے بچ نکلا، واقعے کے بعد مسلح افراد مغویوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔