کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ٹرین کے آنے سے قبل پٹڑی پر دھماکہ ہوا تھا، جس سے معمولی نقصان پہنچا جس کو دور کرکے ٹرین کو بحفاظت طریقے سے کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔
سریاب میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس بچ گئی
