بلوچستان میں ڈپٹی کمشنرز گاڑیوں کی ڈگی میں چھپ کر سفر کرتے ہیں، ثناءبلوچ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بی این پی کے رہنما سابق سینیٹر ثناءاللہ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ میں اپنی نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، صوبے کے ڈپٹی کمشنرز گاڑیوں کی ڈگی میں چھپ کر ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچتے ہیں۔ پہلے وہ رعب اور دبدبے کیساتھ گاڑیوں کی قطار میں لیویز کے ہمراہ چلتے تھے اب وہ مختلف ضلع سے کسی شہر آتے ہیں تو گاڑیوں میں آگے خواتین کو بٹھاتے ہیں اور خود ڈگی میں چھپ کر سفر کرتے ہیں۔