آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن نے 14 نشستوں کیساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی 5 سیٹوں پر کامیاب

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشتوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں اب تک 5 سیٹیں آئی ہیں۔ اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔