ریسل مینیا 42 کے دوسرے دن کے آغاز ایک حیران کن لمحے سے ہوا جب مشہور زمانہ ریسلر بروک لیسنر کی مبینہ ریٹائرمنٹ نے مداحوں کو چونکا دیا۔لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں لیسنر کا سامنا نائجیرین جائنٹ اوبا فیمی سے تھا، جس میں فیمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لیسنر کو شکست دے دی۔لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں لیسنر کا سامنا نائجیرین جائنٹ اوبا فیمی سے تھا، جس میں فیمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لیسنر کو شکست دے دی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے دیرینہ منیجر پال ہیمین کو گلے لگایا اور دونوں آبدیدہ ہو گئے۔گرچہ کئی مداحوں کا خیال تھا کہ لیسنر جلد ریٹائر ہو جائیں گے لیکن توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سمر سلیم میں کریں گے۔عض حلقے اسے ایک کہانی کا حصہ بھی قرار دے رہے ہیں یعنی اسے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کے بجائے اس کے عندیہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے
