اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات۔ صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے موثر روابط ضروری ہیں۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے۔ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پہ ناکام بنائی جائیں گی۔ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، صدر آصف زرداری
