ڈیرہ مراد جمالی، جعفرایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، بختیار آباد میں ڈاکوﺅں نے مسافروں کو لوٹ لیا

جعفر ایکسپریس

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسافر ٹرین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ٹرین کے گزرنے کے بعد دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے کا گھیراو کرکے سرچ آپریشن شروع کردی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود بیر چوکی کے ایریا میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکپریس کو نا معلوم مسلح دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ٹرین کے گزرنے کے بعد دھماکہ ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی۔ علاوہ ازیں بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر درجنوں مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قیمتی موبائل فونز گھڑیاں ودیگر سامان چھین لیا مسلح ڈاکووں کی گاڑیوں پر فائرنگ شیشے کھڑکیاں ٹوٹنے اور ٹائر برسٹ ہو گئے مسافروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا پولیس کے مطابق بختیارآباد کے قریب چکھڑا کے مقام پر قومی شاہراہ پر دو درجن سے زیادہ مسلح ڈاکو جدید اسلحے سے لیس ہوکر قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قمیتی موبائل فونز گھڑیاں ودیگر قمیتی سامان چھین لیا لٹنے والے مسافروں کے مطابق ڈاکووں نے گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی جس سے گاڑیوں کے شیشے کھڑکیاں ٹوٹ گئی اور ٹائر برسٹ ہوے واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مسافر سراپا احتجاج بن گیے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا بعد ازاں پولیس حکام نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی جبکہ مظاہرین کو یقین دہانی کروانے کے بعد احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ۔