صحبت پور میں نامعلوم افراد 10 ایکڑ رقبے پر جمع چاول کے ڈھیر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے

صحبت پور چاول کے ڈھیر کو آگ

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) صحبت پور کی تحصیل پہنور سنہڑی کے پولیس تھانہ RD-238 کی حدود میں نامعلوم شرپسند عناصر نے مقامی کاشتکار کے جمع شدہ چاول کے ڈھیر کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ RD-238 کی حدود گاں دودا خان نندوانی کے قریب مقامی زمیندار حسین کنرانی کی جانب سے 10 ایکڑ رقبے سے حاصل کر کے جمع کیے گئے چاول کے ڈھیر کو نامعلوم ملزمان نے نذرِ آتش کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت بھرپور جدوجہد کر کے آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک اس واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

خدا بخش منگی
رپورٹر
خدا بخش منگی

خدا بخش منگی (کے بی منگی) روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔