خضدار ( آن لائن) بلوچستان کے علاقے وڈھ بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جن کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا، لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وڈھ بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور 2 پستول برآمد ہوئے یاد رہے کہ ملزمان مبینہ طور پر وڈھ بازار میں دھماکے اور بازار کے لئے سامان لانے والی گاڑیوں پر حملہ کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
وڈھ بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، دستی بم اور پستول برآمد
