قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) میزئی اڈہ میں مبینہ طور پر دکاندار کے تشدد سے 5 سالہ ریاض خان جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کے مطابق بچہ خریداری کے لیے دکان پر گیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے 5 سالہ بچے کی المناک موت کے واقعے میں دکاندار کا ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں وہ مبینہ طور پر کہتا ہے: ”مجھ سے غلطی ہوئی۔“ 75 سالہ دکاندار نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قانونی سزا بھگتنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
قلعہ عبداللہ میں دکاندار کے مبینہ تشدد سے 5 سالہ بچہ جاں بحق، 75 سالہ شخص نے اعتراف جرم کرلیا
