بنوں، گیدڑ کیمپ میں خوارج کی موجودگی پر فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، سیکورٹی ذرائع

بنوں فورسز کارروائی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز کی عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے گیدڑ کیمپ میں کی جانے والی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیدڑ کیمپ میں خوارج کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا، سرچ آپریشن کے دوران چھپے ہوئے 2 زخمی خوارج کی فائرنگ کا سیکورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے کارروائی کے دوران 2 ایل ایم جیز، 7 ایس ایم جیز، 8 دستی بم اور گولہ بارود برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کا پرچم، 6 موبائل فون، بندوقوں کی بیلٹس اور دیگر سازوسامان بھی برآمد کیا گیا۔