ماخذ: این این آئی
خضدار (این این آئی) خضدار کے علاقے سے پولیس نے 3نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے ایم 8قومی شاہراہ پر گورو کراس کے مقام سے پولیس نے تین نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لیکر اسپتال پہنچادی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کرر ہی ہے۔
