تربت، دشتوک میں مسلح افراد کی زمیاد گاڑیوں پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین گاڑیاں ساتھ لے گئے

تربت (ویب ڈیسک) دشتوک کے مقام پر تین زمیاد گاڑیوں کو 12 مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی۔ گاڑیاں نہ رکنے پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت امین ولد خدا بخش، سکنہ سیا دیم زامران، حالیہ کلی تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ مسلح افراد تینوں زمیاد گاڑیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔