کوئٹہ (این این آئی) خضدار کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 4 افراد کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹ پروجیکٹ پر کام کرنے والے نجی کنٹریکٹرز کمپنی کے پروجیکٹ منیجر آفتاب احمد منگی، سعید اللہ، اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن عبداللہ سولنگی اور ڈرائیور محی الدین کو گاڑی سمیت اغواءکرلیا اور نامعلو م مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ پروجیکٹ کے ملازمین کے اغوا کے بعد کمپنی نے سیکورٹی خدشات کے بعد پروجیکٹ پرکام بند کردیا ہے۔
خضدار کے علاقے سے مسلح افراد نے نجی کمپنی کے 4 افراد کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا
