خضدار (نامہ نگار) خضدار میں کسٹم عملہ کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف کوچ ٹرانسپورٹروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کر دیا روڈ بلاک ہوتے ہی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاخواتین بچے بزرگ اور مریض گھنٹوں سڑک پر پھنسے رہے ٹرانسپورٹرز نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ کسٹم عملہ کی جانب سے بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے جس سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے، ان کا مطالبہ تھا کہ کسٹم عملہ اپنے رویے کو درست کرے اور ٹرانسپورٹروں کو بلا جواز پریشان نہ کیا جائے معاملہ سنگین ہونے پر ڈی آئی جی خضدار رینج اور ایس ایس پی خضدار نے فوری نوٹس لیا اور پولیس کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت جاری کی، ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد عالم لہڑی، ایس ایچ او صدر تھانہ محمد یوسف چانڈیو اور ایس ایچ او سٹی منیر عالم جتک موقع پر پہنچ گئے پولیس افسران نے کسٹم حکام اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کرائے اور دونوں فریقین کے تحفظات سنے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد روڈ کھلوا کر ٹریفک بحال کردی گئی اور قومی شاہراہ پر معمول کی آمدورفت شروع ہوگئی، شہریوں اور مسافروں نے پولیس کے بروقت کردار کو سراہا۔
خضدار زیرو پوائنٹ پر ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، اتظامیہ سے مذاکرات کے بعد شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال
