ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی ایس ایس پی کے اسکواڈ کے حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ایس ایس پی کچھی کے اسکواڈ کو گزشتہ دنوں بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس میں چند افراد زخمی ہوگئے، جن مین ایک اہلکار میر حسن جتوئی دوران علاج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ علاوہ ازیں کچھی بھاگ قبائلی تصادم کے واقعے کا ایک اور زخمی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی، پولیس کے مطابق کچھی بھاگ صدر پولیس تھانے کی حدود گوٹھ دمانی میں گزشتہ روز پہوڑ، مغیری، حاجیجہ قبائلی تصادم کے دوران زخمی کریم بخش ولد ہادی بخش پہوڑ دوران علاج اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی، واقعے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جھل مگسی میں نوجوان نے فائرنک کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی سٹی پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ مٹ ٹھارو میں غلام یاسین ولد دیدار سولنگی نے مبینہ طورپر پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے کے بارے میںکارروائی کررہی ہے۔
