اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
نوشکی (ویب ڈیسک) نوشکی گوشت مارکیٹ مییں مبینہ طور پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جہانزیب نامی شخص کو ہلاک کیا۔ ملزمان فرار ہورہے تھے، موقع پر موجود افراد نے ملزمان کو پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے دونوں مسلح افراد کو بھی ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں دو حملہ آوروں سمیت تین افراد مارے جاچکے ہیں، پولیس نے لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
