کوئٹہ میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے پر کار الٹنے سے 4 افراد زخمی

کوئٹہ گھر سے لاش برآمد

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ، اوتھل ( آئی این پی، این این آئی )صو با ئی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش تھانہ قائد آباد کی حدود مری آباد سید آباد میں واقع ایک گھر سے ملی جس کی شناخت عاقل حسین ولد شاہد رضا سکنہ علمدار روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ دریں اثنا مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے 4افرادزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کو کوسٹل ہائی وے پر ناکھٹی حسن ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاںابتدائی طبی امداد کے بعد شدیدزخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔