ماخذ: یو این اے
کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اقلیتی رکن اسمبلی سنجے کمار نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں دیوالی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ہے، جو صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کی بہترین مثال ہے۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بھی ایوان کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
