امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت، صدر ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرلیے

امریکی مڈٹرم انتخابات

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔ مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرلیں، ڈیموکریٹس کےساتھ امیگریشن کے معاملے پرکام کرسکتا ہوں لیکن اگر ڈیموکریٹ احمقانہ چیزیں بھیجیں گے میں انہیں ویٹو کردوں گا۔