حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 نومبرکے لیے ہیں۔