اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 7 روپے 6 پیسے، ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 نومبر کے لیے ہوں گی۔
