خاران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا کر 5 ڈرون تباہ کردیے

خاران5 ڈرون تباہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسزنے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کی، بروقت ردعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔