مسلح افراد کی خاران روڈ پر ناکہ بندی، کمشنر خاران کو اغوا کیے جانے کی اطلاعات

کمشنر خاران

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خاران کوئٹہ مین روڑ برشونکی کے ایریا سے مسلح افراد کی جانب سے دوران ناکہ بندی کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے اسد اللہ کاکڑ نے ماضی میں بھی بطور ڈپٹی کمشنر خاران خدمات سرانجام دی ہیں، جبکہ اب موصوف کمشنر اسد اللہ کاکڑ بطور کمشنر رخشان ڈویژن تعنیات ہوئے تھے اور وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے خاران جارہے تھے، تاہم اب تک ضلعی یا صوبائی حکومتی سطح پر کمشنر رخشان ڈویژن کے اغواءکی تصدیق نہیں کیا جاسکی۔