اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
تربت (ویب ڈیسک) تربت میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 20 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم برآمد کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تخریب کاروں نے بھاری وزنی بم کو تخریبی کارروائی کے لیے ایک حساس مقام پر نصب کر رکھا تھا، جسے فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بروقت ٹریس کیا۔ بم ڈسپوزل اسکوڈ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا، جس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 کلو وزنی بم کو بحفاظت ناکارہ بنا کر علاقے کو ایک بڑی تباہی اور جانی و مالی نقصان سے بچا لیا۔
