پاک فوج کی قربانیوں پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں، شرپسندوں کو عایت نہیں ملنی چاہیے، نواز شریف

نواز شریف

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے محاذ پر ڈٹے جوانوں کی بہادری کو سراہا اور فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے فوجیوں کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ ملکی امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے واضح کیا کہ جو شرپسند عناصر بھی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے اور انہیں کسی صورت رعایت نہیں ملنی چاہیے۔