حکومت نے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی کردی ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 20 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 386 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 381 روپے 14 فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کی بڑی کمی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے کم ہوکر 389 روپے 27 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 16 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔