کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوکواڈ کاپٹرزکے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کچھی میں فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکورٹی ذرائع
