حکومت نے مہلت لے لی، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا

گڈز ٹرانسپورٹز

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر ہاﺅس میں گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومتی حکام سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال 40 روز کے لیے موخر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی پر ہم سے 15 دن کا وقت لیا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ بھی حل ہوگا، ٹول ٹیکس میں بھی کمی کے حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ہمارے مطالبات کچھ حد تک منظور ہوچکے ہیں، اس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے 40 دن کیلئے ہڑتال موخر کررہے ہیں۔