سانگھڑ میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ چک نمبر 81 مانگ میں پیش آیا۔
مقتولہ کے بھائی خمیسو کندانی، سسر فرید ابڑو اور ثالث احمد شاہ گرفتار کر لیے گئے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہے۔
مقتولہ کی شادی 15 روز قبل نوشکی کے علی نواز ابڑو سے ہوئی تھی، جبکہ لڑکی کو دو روز قبل بلوچستان سے واپس لایا گیا تھا۔
مزید دریافت کریں
تازہ ترین خبریں
Newspapers
اخبار کی رکنیت
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوگا، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، غیرت کے نام پر معصوم بچیوں کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شازیہ مری کے مطابق فرسودہ ذہنیت کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ذاتی رنجش پر بھی عورت کو جواز بنا کر قتل اور فرسودہ سوچ کا سہارا لیا جاتا ہے، پولیس شفاف تحقیقات کرے گی اور مضبوط کیس بنائے گی تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
