مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزارت اطلاعات

مکہ معاہدے

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدے پر غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹس قیاس آرائیوں پرمبنی ہیں۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابل سمجھوتہ ہے، سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابل سمجھوتہ ہے، مشترکہ دفاع کی آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق غیر مصدقہ اور گمنام ذرائع پر مبنی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، من گھڑت اعدادو شمار کے بجائے سرکاری بیانات پر انحصارکیا جائے۔