ماخذ: این این آئی
قلات، بولان (این این آئی) خالق آباد منگچر کے علاقے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور انکا محافظ لاپتا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو خالق آباد منگچر میں ایس ایچ او خالق آباد پولیس تانہ علی اصغر اورانکا گن مین سلمان نجی گاڑی میں تھانے سے معمو ل کے گشت پر روانہ ہوئے جو بعد ازاں لاپتا ہوگئے اوران سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایس ایچ او اورانکے گن مین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔ دریں اثنا بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ بالا ناڑی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا 6فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
