اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک سے آگے لانگ مارچ جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے،ان کے پاس لوگ ہی نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، چار فرنچائز پر مشتمل ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے ، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔
