اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس ناکے کو آگ لگا دی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع ساوڑ پولیس ناکے کو نامعلوم مسلح افراد نے گھیرے میں لے کر نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دوپہر کو پیش آیا جب چار موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اچانک ناکے پر حملہ آور ہوکر کمروں کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد پولیس اہلکاروں کے موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ناکے پر تعینات ملازمین اسلحہ سمیت محفوظ رہے جبکہ حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
