بولان (یو این اے) بولان کے علاقے جلال خان گاں سے مسلح اور نامعلوم افراد نے پرائیویٹ ہیلتھ ورکر و قبائلی رہنما میر اسرار احمد مغیری کو ان کے کلینک سے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جلال خان گاں میں قائم کلینک پر پیش آیا جہاں سے نا معلوم مسلح افراد انہیں زبردستی ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب مغوی قبائلی رہنما کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی اقوام، قبائل یا خاندان سے کوئی ذاتی دشمنی یا تنازع موجود نہیں ہے۔ انہوں نے پولیس اور اعلی حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور میر اسرار احمد مغیری کی باحفاظت اور جلد از جلد بازیابی کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بولان میں جلال خان گاﺅں سے قبائلی رہنما میر اسرار احمد مغیری کو اغوا کرلیا گیا
