اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
جھل مگسی (ویب ڈیسک) گنداواہ میں ڈاکوﺅں کی سی آئی اے پولیس پر فائرنگ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں مبینہ ڈاکوﺅں نے سی آئی اے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے اہلکار ڈی سی آفس کے قریب سڑک پر ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
