کیچ (ویب ڈیسک) تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں رحمت ولد رفیق کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر راکٹ لانچر سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور اور عائشہ بنت لعل محمد جاں بحق، جبکہ شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
بلیدہ، گھر پر راکٹ حملہ اور فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
