سرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملہ کردیا ہے جس کے بعد ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ حملے کے بعد تہران میں شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ متعددمیزائل تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پرگرے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھر میں اسکول بند کردیے گئے ہیں، عوام کو گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک پیشگی حملہ کیا تاکہ اسرائیل کے لیے خطرات کو ختم کیاجاسکے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں امریکی سفارتخانےکے اہلکاروں کو شیلٹر میں جانےکی ہدایت کر دی گئی ہے اور امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے حکم تک شیلٹر میں رہیں۔
