کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں جاری چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم اور بس میں سوار تمام مسافر کو لوٹ لیا گیا، مسافر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ اور سریاب کے درمیان مسلح افراد بس میں سوار مسافروں سے ایک گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے، اس دوران انہوں نے کئی مسافروں اور کھلاڑیوں پر تشدد بھی کیا۔ مسلح افراد نے لوٹ مار کے بعد بس کو آگے جانے کی اجازت دی۔
مستونگ اور کوئٹہ کے درمیان مسافر بس لوٹ لی گئی، کراچی سے آنیوالی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی لٹ گئے
