حکومت کی جانب سے 6 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے 6 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے ہوگئی۔