چاغی میں مسلح افراد نے قائم مقام ایس ایچ او گل شاہ کو اغوا کرلیا

چاغی میں مسلح افراد نے قائم مقام ایس ایچ او گل شاہ کو اغوا کرلیا

چاغی (آن لائن) چاغی بازار کے بس اڈہ سے نامعلوم مسلح افراد نے قائم مقام ایس ایچ او تھانہ چاغی، اے ایس آئی گل شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چار نامعلوم مسلح افراد خاکی رنگ کی لینڈ کروزر میں بس اڈہ پہنچے، جہاں اے ایس آئی گل شاہ اکیلے موجود تھے۔ مسلح افراد انہیں اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی، جبکہ مغوی پولیس افسر کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات موصول ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔