دکی، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کان کن جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

دکی کان کن جاں بحق

ماخذ: یو این اے

دکی (یو این اے) دکی کے نواحی علاقے الٹا میں کوئلے کی کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ایک کان کن جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق الٹا ایریا میں واقع کان میں گیس دم گھٹنے اور زہریلے زہر کے پھیلاﺅ کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں فیض محمد خان ولد سلطنت خان قوم سواتی سید، سکنہ سوات غرشین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں 2 کان کن محمد طارق ولد سید جمشید اور سمیع اللہ ولد واروکی سکنہ سوات بھی شدید متاثر اور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے ذریعے کان سے نکال کر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔