ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے، ’لگاتار حملوں کے ایک مکمل ہفتے‘ کا آغاز ہے، پاسداران کی دھمکی

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی ایک لہر داغ دی جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں میزائل روک لیے ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے مختصر پیغام میں کہا کہ ایران نے سنگین غلطی کی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق بیروت میں اسرائیلی حملے کی خبر جاری ہونے کے فوراً بعد ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ اس حملے پر خاموشی نہیں بلکہ اس کا جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ حملہ ’لگاتار حملوں کے ایک مکمل ہفتے‘ کا آغاز ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ اب مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔