ورلڈ نومیڈ گیمز 2026‘ پاکستان نے ٹگ آف وار میں برونز میڈل جیت لیا

ورلڈ نومیڈ گیمز

بشکک (آئی این پی) ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ٹگ آف وار میں برونز میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس پاکستانی ٹگ آف وار ٹیم کے کپتان تھے۔ یاسر عباس کی قیادت میں پاکستان نے رانڈ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ، برازیل، روس، بھارت سمیت تمام حریفوں کو شکست دی۔پاکستان نے ٹگ آف وار کے فیصلہ کن مقابلے میں ایران کو شکست دی۔