چاغی اور قلات میں مسلح افراد کے تجارتی قافلوں پر حملے، 10 گاڑیاں ناکارہ کردیں

ٹرک نذر آتش

چاغی، قلات (ویب ڈیسک) بلوچستان کے اضلاع چاغی اور قلات میں تجارتی گاڑیوں کے قافلوں کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے چہتر میں گیس پلانٹ کے قریب مسلح افراد نے کوئٹہ۔تفتان تجارتی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کے قافلے میں شامل چار گاڑیوں کو روک کر مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں۔ دوسرے واقعے میں قلات کے قریب مسلح افراد نے ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی، جس سے چھ ٹرکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں واقعات میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔