اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے نومبر میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان اذلان کپ میں شرکت سے پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ٹیموں سے کھیلنے کا مزید موقع ملے گا اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے سے غیر معمولی تجربہ ملے گا۔ محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 21 ٹیم پہلے ہی سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوڑر ملے گا اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاسکے گا۔
