قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) زمینداروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ ہم فصلوں کو بروقت کھاد دے سکیں، کھاد پر عائد پابندی کے باعث فصلات کو کھاد نہیں دے سکے جس سے فصلات کی پیداوار میں شدید کمی کا خدشہ ہے۔ زمینداروں کا مزید کہنا تھا کہ زمیندار پہلے سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، پانچ مرتبہ ہونے والی ژالہ باری سے ہمارے سولر پینلز و دیگر کاشت فصلیں تباہ ہوگئیں، اب کھاد کی ترسیل پر پابندی کے باعث دیگر فصلیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کھاد کی ترسیل پر پابندی ختم کریں۔
کھاد کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کی جائے، زمینداروں کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ
